Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی میں سیمینار آج ہوگا
ویمن یونیورسٹی ملتان کے کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر اینڈ ایلو مینائی افیئر کے زیر اہتمام طالبات کے لئے سیمینار آج سوموار کو منعقد ہوگا۔
ترجمان ک مطابق اس سیمینار کا عنوان ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور آرٹیفیشل انٹیلجشیا کے دور میں کیئرئر کی ترقی‘‘رکھا گیا ہے، سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گے، سیمینار دو گھنٹے جاری رہے گا ۔
کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر کی سربراہ ڈاکٹر صدف محمود کا کہنا ہے کہ یہ سیمینار ان طالبات کےلئے جن کا آخری سمسٹر ہے، اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی شکل میں بدلتے ہوئے کیریئر کے منظر نامے کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔
تمام شعبوں کی چیئرپرسنز سے درخواست ہے کہ اپنے فائنل سمسٹر کی طالبات کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور انکی رجسٹریشن فارم کو پُر کرنے کے لیے ارسال کریں۔