ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کے گرد گھیرا تنگ، عدالت عالیہ نے سینڈیکیٹ سے جواب مانگ لیا
عدالت عالیہ نے ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چانسلر / گورنر اور سینڈیکیٹ سے جواب طلب کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل رجسٹرار ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے فائلیں گھر لے گئیں
تفصیل کے مطابق مسز طاہرہ اختر نے اپنے وکیل شیخ جمشید حیات کی توسط سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی جن کو سپریم کورٹ نے 29جولائی 2018 کو خلاف قانون تعیناتی پر وائس چانسلر شپ سے ہٹا دیا تھا، سیاسی اثر رسوخ سے ویمن یونیورسٹی ملتان کا عہدے لینے میں کامیاب رہی اور یہاں بھی غیر قانونی اقدام اٹھا رہی ہیں ، جبکہ ان کے ایسے ہی اقدامات کی وجہ سے لاہو ر کالج ویمن یونیورسٹی کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
کرپشن، غیر قانونی ترقی اور تعیناتی، ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے خلاف حکم امتناعی
انہوں نے اپنے اس ٹینیور میں اپنی من پسند ٹیچر قمر رباب جو رجسٹرار ہیں کو لگایا جو جونیئر فیکلٹی ممبر تھی، مگر بعد میں راتوں رات ان کو ترقی دے دی گئی، کیونکہ وائس چانسلر کے غیر قانونی اقدامات میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان : غیر قانونی طورپر اساتذہ کی بھرتی اور ترقی دینے کی تیاریاں مکمل
ڈاکٹر قمر رباب نے اپنی درخواست کی خود ہی سکروٹنی کی، اور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کرالیا، جس کے صرف 8 ماہ بعد ایک بار پھر اپنی درخواست کی سکروٹنی کی، اور پروفیسر کے عہدے پر ترقی لے لی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ز کی بھرتی خلاف میرٹ کرنے کے الزامات ، انتظامیہ کی تردید
ویمن یونیورسٹی نے اپنے سروس سٹرکچر منظور ہونے کے بعد رجسٹرار کی پوسٹ مشتہر کی، جس کےلئے درخواست دہندہ بھی امیدوار تھی، میری قابلیت دیکھتے ہوئے سلیکشن بورڈ نے مجھے رجسٹرار لگانے کی سفارش کی، مگر وائس چانسلر کو اپنی من پسند رجسٹرار کی ضرورت تھی، اس لئے انہوں میرا کیس سینڈیکیٹ میں ختم کرنے کا حکم دیا اور اس کا ورکنگ پیپر سینڈیکیٹ کی 33ویں اجلاس میں رکھا گیا، جس کے خلاف میں نے چانسلر اور گورنر کو اپیل کردی، جس کا فیصلہ سینڈیکیٹ کے 38 اجلاس میں رکھا گیا ۔
33ویں سینڈیکیٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے اس کو ختم کرایا جائے، اور مجھے حق دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان میں پنجاب یونیورسٹی کے ایکٹ سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف
جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے موقف تسلیم کرتے ہوئے چانسلر انجینئر بلیغ الرحمان سے جواب طلب کرلیا، اور سینڈیکیٹ کے فیصلے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔