Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بابر اعظم ایک ریکارڈ کے مالک بن گئے

بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے، قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم 271 اننگز میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 299 اننگز کیساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر 303 اننگز کے ہمراہ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے آیرون فنچ 327 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button