Breaking NewsSportsتازہ ترین
ہینڈ بال چیمپین شپ کےلئے زکریایونیورسٹی کا کیمپ شروع
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 4 مارچ سے منعقد ہو رہی ہے جو کہ 7 مارچ تک جاری رہے گی، اس سلسلے میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی کھلاڑی طالبات کا کیمپ شروع ہو چکا ہے، جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات حصہ لے رہی ہیں۔
کھلاڑیوں میں مریم، نمرہ، نورالعین، فاطمہ، ماریہ، طیبہ، رمضانہ بی بی، کنزہ، ماہم، آمنہ علی، سحر سلیمان، دانیہ، طاہرہ، رمشاء حصہ لے رہی ہیں۔
کوچنگ مسٹر گلریز خان اور رانا حبیب کر رہے ہیں، بی زیڈ یو کی یہ گرلز ہینڈ بال ٹیم 4 مارچ کو خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ روانہ ہو گی۔