Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ میں بڑی پیشی، اصلی امیدواروں کےلئے سکروٹنی کمیٹی قائم

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس تین سالہ پروگرام کی قسمت کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : بڑی پیشی لگ گئی

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوگی، جس کےلئے زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل تین سالہ امتحانات کے انعقاد بارے اپنا موقف جمع کرائیں گے۔
امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ طلبا کو امتحانات دینے کی اجازت مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ طلباء کی سنی گئی، عید کے بعد بڑا فیصلہ آنے کا امکان

دوسری طرف زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے سیشن 2016-17 اور 18میں داخلہ لینے والے طلباء کی سکروٹنی کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، جس کے کنوینئر محمد اقبال ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ، محمد نواز ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ٹو، مسز شہلا گل ڈپٹی خزانہ دار شامل ہیں، جبکہ ان کی معاونت ڈپٹی کنٹرولر ٹبولیشن ، لا برانچ اور رجسٹریشن برانچ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : رپورٹ جمع ، سپریم کورٹ کے باہر فریقین میں تلخ کلامی

علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کیس سے جڑے چھ افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور نوٹس جاری کردئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار

اللہ دتہ، خالد محمود، محسن شہزاد،مدثر،محمد امین اور نعیم احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنا تحریری جواب جمع کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button