Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: پاک کورین نیوٹریشن سنٹر کے تربیتی سیشن کا اہتمام

شعبہ ہیومن نیوٹریشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں چیئر مین ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان کی زیر نگرانی پاک کورین نیوٹریشن سنٹر کے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانان خصوصی میں ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈنیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شامل تھے۔

اس تقریب میں چئیر مین ڈیپارٹمنٹ بیومن نیوٹریشن ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد، ایسوسی ایٹ پروفیسر میاں نواز شریف یونیورسٹی ڈاکٹر عنبرین ناز، اسسٹنٹ پروفیسر صبا مقبول،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ دستگیر، ریما ارشد ماہر غذائیت، اقراء تبسم ماہر غذائیت، اقراء اکرم ماہر غذائیت بطور ٹرینر مدعو تھے۔

اس تربیتی سیشن میں شرکاء کے طور پر ایم فل ہیومن نیوٹریشن اور بی ایس ہیومن نیوٹریشن کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
پاک کورین نیوٹریشن سینٹر پاکستان اور جنوبی کوریہ کے مابین ایک مشترکہ پراجیکٹ ہے، جس کا مقصد پاکستان کے عام لوگوں تک معیاری صحت کی فراہمی ہے یہ پروجیکٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ کی زیر صدارت پاکستان کے تمام صوبوں میں اپنے مشن کی تکمیل کے مراحل کو کامیابی سے طے کر رہا ہے۔

خوراک کے تحفظ اور ہر خاص و عام تک صحت بخش غذا کی فراہمی کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاک کورین نیوٹریشن سنٹر کے زیر اہتمام نیوٹریشنٹ کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لئے تربیتی سیشنز کو فروغ دیا گیا۔

مزید براں بی ایس اور ایم فل کے طلباء و طالبات کو سوسائٹی میں پروان چڑھنے والے مختلف غذائی مسائل سے آگا ہی دی گئی۔ اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک مفصل ڈسکشن کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر توصیف سلطان (چئیرمین) نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تربیتی سیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ چند برسوں میں غذائی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور ان کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں کی اکثریت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مسائل کے حل کے لئے بطور ڈائٹیشن اپنے طلباء و طالبات کو تربیت دے کر ان کو معاشرے کے لئے مفید ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے طلباء و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے انہیں طے شدہ ہدف پر سمارٹ طریقے سے کام کرنے پر موٹیویٹ کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد پر نظر رکھتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنا قدرے آسان ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر مہمان ٹرینر ڈاکٹر عنبرین ناز نے خوراک کی حفاظت کے بنیادی اصول بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری خوراک کا بیشتر حصہ حفظان صحت کے اصولوں کو فراموش کرنے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تمام غذائی وسائل کی ہر ممکنہ حفاظت کریں اور ان کی محفوظ ترسیل کا انتظام یقینی بنائیں۔

ڈائٹیشئن اقرا ء اکرم نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے غذائی مسائل اوراس سے در پیش آنے والے طبی مسائل پر سیر حاصل گفت و شنید کی اور ان مسائل کے ممکنہ حل پیش کئے۔

ڈائیٹیشن اقراء تبسم اور صبا مقبول نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی غذائی تشخیص کے تمام مراحل کو مفصل انداز میں سکھایا تا کہ کسی بھی مریض کی غذائی حالت کا اندازہ لگایا جا سکے، اور اس کے حساب سے اس کی غذائی کاؤنسلنگ کرنا ممکن ہو سکے۔

ڈائٹیشن ریما ارشد نے بچوں میں خاص طور پر غذائی مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے سنجیدہ اثرات کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے سوسائٹی میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی غذائی بحالی و باقاعدگی کی اہمیت پر ایک مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا بچے کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں تو خاص طور پر ان کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا اجتماعی طور پر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تربیتی موڈیول کے اختتام پر ڈاکٹر صائمہ دستگیر نے بینڈز آن ٹریننگ دیتے ہوئے طلباء و طالبات کو کاونسلنگ کے مختلف طریقے سکھائے۔ اور کمیونٹی میں مختلف لوگوں کو کاؤنسل کرنے کے لئے مختلف تکنیکی مہارتیں سکھائی۔

ڈانٹیشن عروج فاطمہ نے خوراک کی حفاظت کے تمام پروٹوکولز کی اہمیت کو واضح کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر ٹرینرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈین فیکلیٹی آف فوڈ سائنس اور نیوٹریشن نے ٹرینرز کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button