Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : طلباء وطالبات کو سکالر شپس دینے کے لیے انٹرویو

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مستحق طلباء وطالبات کو سکالر شپس دینے کے لیے انٹرویو کئے گئے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نے سکالر شپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ، جس میں چیئرمین و ڈین ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ٹریثرر صفدر عباس و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 180 سے زائد طلبا و طالبات کے انٹرویوز کیے گئے، اور جلد ہی منتخب طلبہ کی لسٹ بھی جاری کر دی جائے گی ۔

اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد عزیر کی اس کاوش کو سراہا ، اور جلد مستحق طلباء کی لسٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دیں، اور یونیورسٹی طلبہ کی بھرپور مدد کرتی رہے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button