Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالجز میں سی ٹی آئیز کی بھرتی کا فیصلہ، ڈائریکٹرز سے تفصیل طلب کرلی گئی
ڈی پی آئی کالجز نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مضامین کے حساب سے سی ٹی آیز کی بھرتی کے لیے ایکشن پلان بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے شفاف حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالجز کے پرنسپلز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ یہ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہو، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد ضروری ہے۔
ایسے کالجز جہاں سٹاف کی شدید کمی ہے وہاں یہ مشق بہت باریک بینی ،مستعدی اور محتاط طور پر کی جائے اور اسائنمنٹ مکمل کرکے اسے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کے دفتر کو ای میل کے ذریعے بھجوائیں۔