Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

یونیورسٹی کی جامعہ مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ نے ڈینگی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اگر ہم اپنے گھروں، دفاتر، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور بازاروں کی اچھی طرح صفائی رکھیں گے تو نہ صرف ڈینگی بلکہ مچھروں سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں جیسے ملیریا، زیکا اور چکن گنیا وغیرہ سے بھی محفوظ رہیں گے۔

نماز کے بعد ڈینگی واک ہوئی، جس میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی سربراہی میں رجسٹرار محمد آصف نواز، ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر مرزا عبد القیوم، ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر فرخ بیگ، ڈاکٹر نادر نقاش، ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر جنید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔

اس سے پہلے یونیورسٹی کی مختلف جگہوں پر موجود طلباء و طالبات میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، سینٹرل لائبریری میں اس کام کو لائبریرین مس روبینہ نے سر انجام دیاز کنٹین میں اور یونیورسٹی کے باہر سڑک پر جاتے لوگوں میں بھی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور لوگوں کو ڈینگی اور ڈینگی مچھر کے بارے آگاہی دی گئی، اسی طرح پوری یونیورسٹی میں ہاؤس کیپنگ کی گئی اور موجود کچرہ کو اٹھایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button