سکولوں میں کھیلوں کو پروموٹ کرنے کےلئے لوکل گورنمنٹ کو فنڈز مختص کرنے کاحکم
ڈی پی آئی سکولز نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ وہ سکولوں میں کھیلوں کو پروموٹ کرنے کےلئے ایونٹس کا انعقاد کریں، جس پر سی ای اوز نے فنڈز کی کمی کی نشاندہی کی اورکہا کہ فنڈز نہ ہونے پر کھیلوں کا تواتر سے انعقاد مشکل ہے ۔
جس پر ڈی پی آئی نے فنڈز کےلئے لوکل گورنمنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، اس بارے میں تمام لوکل گورنمنٹ کے حکام کو مراسلہ جاری کردیاگیا کہ گورنمنٹ پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جائیں جو لوکل گورنمنٹ ، پی سی بی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ سکولز کی تعاون سے منعقد ہوں گی، یہ سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد ہوں گی ، لوکل گورنمنٹ کے قانون کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا 2فیصد حصہ سپورٹس سرگرمیوں کے لئے مختص کریں گے ۔
اس لئے سپورٹس فنڈز کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اورسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد کے احکامات پر ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے ۔