Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، تبادلوں کی بھرمار

زکریا یونیورسٹی ملتان میں تبادلوں بھر مار ہوگئی ، الیکشن کمیشن نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مگر بی زیڈ یو میں بڑی تعداد میں ٹرانسفر کئے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ رجسٹرار محمد امین کو رجسٹرار آفس سے کوالٹی انہاسمنٹ آفس ، اسسٹنٹ رجسٹرار شہلا گل کو جنرل برانچ سے تبدیل کر کے ڈپٹی ٹریژرر تعینات کر دیا گیا۔
ایڈمن بلاک سے شیخ عطا جنرل برانچ غلام حسن جونیئر کلرک رجسٹرار آفس سے کوالٹی انہاسمنٹ آفس ۔غلام سبحانی، کمپیوٹر آپریٹر رجسٹرار آفس سے کوالٹی انہاسمنٹ آفس محمد طارق نائب قاصد رجسٹرار کوالٹی انہاسمنٹ جبکہ رضا اقبال جونیئر کلرک کو کنٹرولر امتحانا ت سے رجسٹرار آفس تبادلہ کردیا گیا ۔