زکریا یونیورسٹی ہراسگی کیس : گورنر ان ایکشن، ٹیچرز ڈاکٹر کلیانی کوبچانے کےلئے متحرک
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، متاثر طالبہ نے چانسلر / گورنر کو یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، جس پر گورنر نے فوری طور پر اس بابت تفصیل طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : طالبہ پر جملے کسنے پر چیئرمین شعبہ اردو کو “اظہار ناراضگی” کا نوٹس
جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس کیس میں وائس چانسلر سے بھی جواب طلب کیاگیا ہے، جبکہ دوسری طرف چانسلر کے مراسلے کے بعد شعبہ اردوکے چیئرمین ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا ایک اور سکینڈل
وائس چانسلر نے کیس کی منظوری کرکے رجسٹرار کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی مگر یونیورسٹی کی انٹرنل سیاسی قوتیں حرکت میں آگئیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کرپشن کی ایک اور داستان رقم
ذرائع کا کہناہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے 5 روز قبل ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو ہٹا کر ڈاکٹر فرزانہ کوکب کو چیرمین لگانے کی منظوری دے دی تھی، اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا مگر بزوٹا کے رہنما متحرک ہوگئے ، ان کی کوشش ہے کہ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو 31اگست سے قبل نہ ہٹایا جائے، اور اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو ڈاکٹر خاور نوازش کو چیئرمین لگایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند افراد کو بھرتی کی گونج گورنر ہاؤس میں
تاہم وائس چانسلر نے بزوٹا کے رہنماوں کی خواہش پوری کرنے سے معذرت کرلی، مگر یہ سیاسی قوتیں تاحال نوٹیفکیشن جاری کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے شعبہ میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے ۔