Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 جاری کردی

ایچ ای سی نے گریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی جاری کردی جو موسم خزاں 2023 کے سمسٹر کے بعد سے مؤثر اور لاگو ہے۔

کمیشن حکام کے مطابق نئی پالیسی کو یونیورسٹیوں کی خود مختاری، لچک اور کوالٹی ایشورنس کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی آزادی کے ساتھ مرتب کی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق جو انٹرا ڈسپلنری داخلوں کی اجازت ہوگی ،پالیسی داخلہ کے لیےسی جی پی اے کےقوانین میں نرمی کے ساتھ ڈگری کی تکمیل کے لیے وقت کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایچ ای سی کے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) اور ڈاکٹریٹ سپروائزر بننے کی منظوری کے تقاضے بھی تبدیل کردیے گئے ہیں ۔

پالیسی میں امتحانات کے انعقاد، ڈاکٹریٹ کے مقالے لکھنے، اور اس کی رپورٹوں کی ترجمانی کے لیے تفصیلی رہنما اصول ترتیب دئے گئے ہیں ۔
یہ اصول تعلیمی معیارات کو بڑھانے، اصلیت کو فروغ دینے، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق اور مطالعہ کی دیانت اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے میں مدد دیں گے ۔

نئی پالیسی میں ڈاکٹریٹ ریسرچ گورننس سپروائزرز، نگرانوں، اور اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی نگرانی کرنے والے والوں کی نئی ذمے داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔

ترجمان ایچ ای سی کا کہناہے کہ پالیسی پاکستان میں گریجویٹ تعلیم کی بہتری میں مدد فراہم کرے گی۔
خود مختاری، لچک اور کوالٹی ایشورنس کو فروغ دے کر تعلیمی معیار کو بہتر بنائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button