عدالت عالیہ نے وائس چانسلر اور شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا
عدالت عالیہ نے پی ایچ ڈی میں میرٹ پر داخلہ نہ دینے پر وائس چانسلر اور شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند افراد کو بھرتی کی گونج گورنر ہاؤس میں
تفصیل کے مطابق پی ایچ ڈی اردو میں میرٹ میں آنے کے باوجود چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ کا ایک سیٹ پر آٹھ طلبہ کی لسٹ لگانے اور پانچویں نمبر پر موجود لڑکی کو داخلہ دینے اور یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی کے فیصلہ پہلے نمبر پر موجود طالبعلم محمد عمران علوی کے حق میں دینے کے باوجود داخلہ نا دینے پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں محمد عمران علوی نے سردار محمد رفیق ڈوگر ایڈوکیٹ کے توسط سے درخواست دی کہ میرٹ پر ہونے کے باوجود اور یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی کے فیصلہ کے باوجود چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ داخلہ نہیں دے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے ضابطگی پکڑی گئی
جس پر وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی صاحب کو بھی درخواست دی، مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نا ہی پی ایچ ڈی اردو میں داخلوں میں بے ضابطگی پر کوئی ایکشن لیا گیا نا ہی اُمیدوار کو انصاف فراہم کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو کے چیئرمین کا فیصلہ ماننے سے انکار، گورنر نے جواب طلب کرلیا
جس پر جسٹس شاہد جمیل خان نے وائس چانسلر جامعہ زکریا کو آڈر جاری کردیا کہ اس پر فیصلہ کریں اور 15 دن کے اندر عدالت میں جواب جمع کروایا جائے۔