Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تمام سرکاری کالجز میں میواکی جنگل لگانے کا فیصلہ

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے گورنمنٹ گرلز کالج بوسن روڈ ملتان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2023 کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری کالجوں میں ایک ایک میاواکی جنگل لگایا جائے گا ، اور جنوبی پنجاب کو ماحولیاتی مضر اثرات سے بچانے کے لیے اور کالجز کی آب و ہوا میں بہتری کے لیے سرکاری کالجوں میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، اور کالجز میں زمین کی نشاندہی اور تیاری کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عطاء الحق، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق محمود اور ڈی پی آئی جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کالج کے اساتذہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران سیکرٹری جنوبی پنجاب کو کالج اساتذہ کے مسائل کے بارے میں بتایا گیا۔

محمد الطاف بلوچ نے کالج اساتذہ کے مسائل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے لیے ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button