ملتان سلطانز نے ٹرمپ کارڈز شو کردئیے
پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز ہونے کو تیار ہے ، ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈز میں جیت کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا سماں بدل دے گی
ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کےلئے ٹرپ کارڈز تیار کرلئے، جو میدان میں اتاریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
عرفات منہاس مستقبل کا سٹار
جن میں فاسٹ بالر احسان اللہ شام ہیں، جن کی برق رفتار گیند کھلاڑیوں کو پریشان کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی یس ایل پاکستان میں سپنرز کا قحط ختم کردے گی
ان کے ساتھ اسامہ ہیں ، جو لیگ سپنر کا ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے ، یہ پاکستان کرکٹ میں نیا ستارہ بن کر ابھر رہے ہیں اور ملتان کی جیت کےلئے اہم کردار ادا کریں گے ،اس کےلئے وہ کھلاڑی جو پہلی بار ملتان کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو نتائج ہماری مرضی کے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
شاہین اور حارث کی شادی ہوگئی ، اب خطرناک نہیں رہے
انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں لاہور قلندر اور ملتان کے درمیان اگر پاکستان اور بھارت جیسے میچ کی کیفیت ہوتی ہے تو میچ پرجوش اور زبردست ہوگا، یقینا لوکل کراؤڈ ہمارے ساتھ ہوگا ، مگر ہم پہلے اپنی ٹیم کی قوت کو دیکھتے ہیں، اور اس کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل : "ملتان میں افتتاحی تقریب”، گریٹ آئیڈیا
کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو بہتر بنائیں گے جبکہ اپوزیشن کی طرف بعد میں توجہ دیں گے ، تاہم میچ کو اتنا آسان نہیں لیں گے اور ایک مضبوط سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو پراسس میں ڈالنا ہے، آپ کی بالنگ اور بیٹنگ چل رہی ہو تو اپ کا کراؤڈ اس کو مزید بڑھا دیتا ہے ، اس لئے ہماری ٹیم کو ہوم کراؤڈ کے ساتھ ہوم پچ اور ماحول کا بھی فائدہ ملے گا۔
اس کےلئے ہمیں دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی، پریشر لیے بغیر پرفارم کرنا ہوگا۔