Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی یس ایل پاکستان میں سپنرز کا قحط ختم کردے گی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے ہم اسپنرز بھی دیں گے۔

یہ بات میرے ذہن میں ہے کہ میں اس پر 2 سے 3 اسپنرز پالش کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کرکٹ کے لئے لازم وملزوم بن جائیں۔

اس سے پہلے شاداب خان وغیرہ بھی اسی لیگ سے آئے، ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

ہمارے پاس 2 ایسے کارڈ موجود ہیں ، جو عین وقت پر شو کریں گے، جو جہ دوسری ٹیموں کے لئے سرپرائز ہوگا۔

مشتاق احمد نے اس سے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں گزرے عشرے میں ایک ریگولر اسپنر نہیں ہے جس کی لمبی کرکٹ ہو ، اور جو ڈیبیو کے بعد ٹیم کے لئے ایسا ہی ہوجائے ،جیسے مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق ہوگئے تھے۔

انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس کی کمی ہے لیکن درخت ایک رات میں تیار نہیں ہوجاتا، اس کی دیکھ بال،اس کو پانی دیا جاتا ہے اور پھر اسے تیار کرکے اس کے لئے بہت محنت کرنی ہوتی ہے اور وہ محنت جاری ہے۔

ثملتانکے اسکواڈ میں اسامہ میر اور عرفات منہاس ہیں، ان کی تیاری ہوگی۔

ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ اینڈ سپن کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ وکٹ کے بارے میں ابھی نہیں بتاؤں گا،سارے راز نہیں دے سکتا،ایک روز پہلے بات ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button