Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : نئے سال کی تقریب کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ینگ سٹوڈنٹس پیس سوسائٹی کے زیر اہتمام نئے سال اور کرسمس کی مناسبت سے اقلیتی برادری کے طلباء ءوطالبات اور اسٹاف کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز ) نے کہاکہ تمام مزاہب میں عید اور کرسمس جیسے تہوار ہوتے ہیں، جن کا مقصد معاشرے میں امن ، خوشحالی اور سلامتی پھیلانا ہے۔
ایک بہترین معاشرے میں تمام مزاہب کے لوگ باہمی بھائی چارے محبت اور امن کے ساتھ رہتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نئے سال کا کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کے طالب علموں نے خوبصورت گیت پیش کیئے۔ رئیس جامع نے اقلیتی برادری کو کرسمس کے تحائف پیش کیئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حماد، ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر رشید، ڈاکٹر نگہت بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button