Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی۔

پاکستان اور ملائیشیا کی نیشنل ویمن بیس بال ٹیموں کے مابین کھیلی جارہی تین میچوں پر مشتمل اموجا بلڈرز ویمن بیس بال سیریز کے مقابلے بحریہ ٹاؤن لاہور میں پاکستان کی 3-0 سے سیریز میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کی ٹیم کو15-6 سے شکست دے دی۔

سیریز کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بحریہ ٹاؤن لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئیر خلیل اللہ بٹ (ریٹائرڈ) تھے۔

اس کے علاوہ اجوا سٹی گوجرانوالہ کے سی ای او محمد تنویر بھی موجود تھے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ مصدق حنیف، ملائیشین بیس بال فیڈریشن کے صدر سزالی حسین اور فیڈریشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

میچ کے لئے امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے والوں میں چیف امپائر عمران مغل، نفیزہ بنت محمد تائب، محمد زبیر وٹو اور جمیل کامران شامل تھے۔

سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کی ٹیم کو 15-6 سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے حمیرا خان، اُم ھانی، راشدہ پروین اور عائشہ اعجاز نے 2 رن جبکہ سدرہ ریاست، مدیحہ، زینب ریاض، زاہدہ غنی، آسیہ صدیقہ، نورینہ اور مریم نے 1 رن بنا کر فتح میں حصہ ڈالا۔ ملائشیا کی جانب سے نور افرینہ نے 2 رن جبکہ علینہ، نور شہدا، عائشہ اور آئینہ نے 1 رن بناکر حصہ ڈالا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر خلیل اللہ بٹ (ریٹائرڈ) نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافی تقسیم کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں انٹرنیشنل ویمن بیس بال سیریز کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے۔
ملائیشیا ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمیں ان کی میزبانی کرتے ہوئے دلی خوشی ہوئی ہے۔

سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی کپتان زینب ریاض کا کہنا تھا کہ سیریز میں فتح حاصل ہونے پر تمام ٹیم بہت زیادہ خوش ہے۔ ملائشیا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا۔ اس سیریز سے ہمارے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ تجربہ حاصل ہوا۔

سیریز میں شکست کے بعد ملائشین ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے سیریز میں قدرے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن بدقسمتی سے ہم میچز کا نتیجہ اپنے حق میں نہ کرسکے۔

پاکستان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہم سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکبا د پیش کرتے ہیں۔

ہماری ٹیم کا دورہ پاکستان بہت بہترین رہا، اور ہم مستقبل میں بھی پاکستان آکر کھیلنا پسند کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button