Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں سیکنڈ ٹرم کے امتحان کا انعقاد مشکل ہوگیا

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن حکام کی نا اہلی کے باعث سکولوں کو فراہم کیا گیا لاگ ان ہی غلط نکلا، سکول سربراہان کو سوالیہ پیپرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سیکنڈ ٹرم کے امتحانات کا انعقاد مشکل ہوگیا، پنجاب ایگزامینیشن کی نا اہلی کی وجہ سے سکولوں کو فراہم کیا گیا لاگ ان کام نہیں کر رہا، سکولوں نے 5 دسمبر کو پیک کی ویب سائٹ سے سوالیہ پرچہ جات جنریٹ کرنے تھے۔

سکول سربراہان کے مطابق پیک کی طرف سے پنجاب بھر کے سکولوں کو فراہم کیا گیا پاس ورڈ درست نہیں ہے۔ پیک حکام کے مطابق سکولوں کا نیا پاس ورڈ جاری کردیا گیا ہے، سکول سربراہان نئے پاس ورڈ کی مدد سے لاگ ان ہوکر سوالیہ پیپرز ڈاون لوڈ کریں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے مڈ ٹرم امتحانات ای بی اے 2023 کی جو ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق 8 دسمبر سے امتحانات شروع ہوں گے اور 16 دسمبر کو پیرنٹ ٹیچر کانفرنس کے ساتھ یہ مرحلہ اختتام پذیر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button