Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پریکٹیکل کے نمبرز لگانے کے لئے بڑا فیصلہ

تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل میں کم نمبر لگنے کی شکایات کا حل ڈھونڈ لیا، اب دہم کی رولنمبر سلپ پر نہم میں حاصل کردہ نمبرز درج ہونگے جس سے پریکٹیکل لینے والے ایگزمینر طلباء کی قابلیت کا تعین کرسکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز کو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباء کی جانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر شکایات موصول ہوتیں تھی۔

والدین کا کہنا ہے کہ ایگزمینرز جان بوجھ کر پریکٹیکلز میں کم نمبر لگاتے ہیں جس پر تعلیمی بورڈز نے طلباء کی جانب سے پریکٹیکل میں کم نمبر لگانے کی شکایات کاحل نکال لیا۔

تعلیمی بورڈ نے دہم کے طلباء کی رولنمبر سلپ ہی تبدیل کردی، بچوں کی رولنمبر پر سلپ پر نہم میں حاصل کردہ نمبر درج ہوں گے۔رولنمبر سلپ پر حاصل کردہ مارکس صرف پریکٹیکل مضامین کے لگائے گئے ہیں، اس سے پریکٹیکل لینے والے ایگزمینرز کو طلباء کی قابلیت کا اندازا ہوسکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button