Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ک تعلیمی بورڈز کے ایکٹ میں ترمیم، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا
پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ایکٹ 1976 میں ترمیم اور صوبائی کوآرڈ ینشن کے فیصلے کے بعد بورڈز ایمپلائز میں بےچینی پھیل گئی۔
جس کے بعد پنجاب ایجو کیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سینئر وائس چیئر مین سوئم ( ٹیکنیکل بورڈ )اعجاز احمد انصاری، وائس چیئر مین ( گوجرانوالہ بورڈ)کی صدارت میں کل 11 جولائی کوثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، بہاولپور میں طلب کرلیاگیا تمام بورڈز کے عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کی ۔
ہدایت کی گئی ہے چیئرمین ایمپلائز بورڈز ملک نثار کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ملازمین پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسی کوئی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی جس سے امتحانات کی شفافیت پر حرف آئے اور ایمپلائز پر قدغن لگے ۔