زکریا یونیورسٹی : پشتون کونسل کے لیڈروں کا ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا
زکریا یونیورسٹی میں پشتون کونسل آئے روز لڑائی جھگڑے اور احتجاج میں ملوث رہتی ہے ، جو کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بہت سرگرم ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
پشتون طلباء نے زکریا یونیورسٹی سیل کردی
اب پولیس نے ان کے لیڈروں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
پشتون سٹوڈنٹس کونسل کا احتجاج ، زکریا یونیورسٹی کیمپس سیل کردیا
ذرائع کے مطابق ان لیڈروں کو ایس ایس پی آپریشن کے سامنے پیش کیا گیا تو حسام بن اقبال نے واشگاف طور پر بتادیا کہ پنجاب پولیس ایسے ہی بدنام نہیں ہے، جورعایت دی جارہی تھی، اس کو کمزوری سمجھاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی پھر ہنگامے کی زد میں آگئی
اب ایسا نہیں ہوگا، فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا، یونیورسٹی میں ہی نہیں بلکہ ملتان میں بھی رہنے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔
یونیورسٹی ملتان کو کرائم سے پاک کرکے پرامن بنانا ہمارا ماٹو ہے، جس پر تمام لیڈروں نے معافی مانگی اور یقینی دہانی کرائی کہ آئندہ کوئی احتجاج یا جھگڑا نہیں کیا جائے گا۔