پشتون طلباء نے زکریا یونیورسٹی سیل کردی
پشتون سٹوڈنٹس کونسل کا مطالبات منوانے کے لئے احتجاج، زکریا یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ چار گھنٹے تک بند رہا، انتظامیہ نے ایک مطالبہ منظور کرکے مراسلہ جاری کردیا ۔
اس سلسلے میں پشتون سٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے تحریری طورپر مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے، جس میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء جو کہ حصول تعلیم کے لئے پنجاب میں مقیم ہیں، 2020 میں گورنر پنجاب نے 2027 تک فاٹا کے طلباء کے لئے مفت تعلیم کا وعدہ کیا ، اور مخصوص سیٹ مہیا کی ۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فاٹا کے طلباء کے لئے بارہا قسم قسم کے مسائل کھڑے کِیے اور مختلف شکلوں میں ان کے حصول تعلیم کے مقصد کو پامال کرتے رہے۔
زکریا یونیورسٹی اپنے حق کی خاطر آواز اٹھانے والے طلباء کے خلاف بے بنیاد انکوائری،کئی دن گزرنے کے باوجود اس کی سنوائی نہیں ہوتی۔
طلباء کے ہاسٹل فیسوں ، ایم فل پوزیشن کے رد و بدل، شٹل سروس، بے بنیاد انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے، فاٹا بلوچستان کے طلباء کو فری ایجوکیشن کی فراہمی ہاسٹل اور دیگر واجبات میں ریلیف، طلباء کے خلاف بے بنیاد کاروائیوں کو فوری ختم کیا جائے۔
جو درخواستیں جمع ہیں باوجود طلباء اس میں حق پہ ہیں لیکن حقائق کے باوجود ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ، اور وہ کئی دن سے تاخیر کا شکار ہیں، مختلف شعبوں سے نکالے جانیوالے طلباء کو دوبارہ داخل کیاجائے ۔
دریں اثناء انتظامیہ کی جانب سے پشتون سٹوڈنٹ کونسل کی جانب سے پیش کیے جانیوالے مطالبات میں سے ایک مطالبہ سمر سمسٹر کی فیس کی ادائیگی بارے مان کر مراسلہ جاری کردیا گیا۔