Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ: ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کی رپورٹس طلب
محکمہ سکولز نے ایک برس میں ہونے والی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کی رپورٹس طلب کرلیں ۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت تھی کہ ملازمین کی ترقی کےلئے سال میں کم سے کم دو بار ڈی پی سی کرائیں جائیں، مگر مشاہدے میں آیا ہے کہ ان احکامات پر مکمل عمل نہیں ہوا۔
اس لئے تمام سی ای او ز 2022 میں ہونے والی ڈی پی سی کے نتائج اور مکمل رپورٹ ارسال کریں، یہ رپورٹ 20 مارچ کی شام تک ہرصورت پہنچانا چاہیے ۔