ویمن یونیورسٹی نے سیرت البنی ﷺ سیمینار کی میزبانی کی
ویمن یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا۔
ترجمان کے مطابق شعبہ اسلامیات و شعبہ عربی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار بعنوان:”خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی سزا” منعقد ہوا جس کہ صدارت وائس چانسلر جامعہ اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ و شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔ مہمان سپیکر ڈاکٹر حافظ محمد زید ملک کنگ سعود یونیورسٹی ریاض تھے ل۔
پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول ﷺ آج کل کا ایک انتہائی اہم مسئلہ بن چکا ہے جس سے طالبات کی آگاہی بہت ضروری ہے۔
اس سیمینار کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری نوجوان نسل آپﷺکے بارے میں معلومات لے سکیں ڈاکٹر حافظ زید نے بڑے جامع لیکن آسان فہم انداز میں طالبات کو اس اہم مسئلے کی آگاہی دی ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر زید ملک نے سیرت النبی ﷺ کےموضوع پر سیر حاصل اور مدلل گفتگو کی اورطالبات کے سوالوں کے حواب دئے۔