ایمرسن یونیورسٹی میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی انتھک کوششوں کی بدولت یونیورسٹی میں ایک جدید کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے، جس نے تعلیمی میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
یہ منصوبہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور حمایت سے مکمل ہوا، جس کے تحت 100 جدید اور اعلیٰ کارکردگی کے لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں۔
وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر ممتاز تعلیمی ادارے کی حیثیت دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، یہ جدید کمپیوٹر لیب صرف ایک ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ ایمرسن یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
یونیورسٹی کی ترقی اور عالمی سطح پر ممتاز مقام حاصل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی، اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ایمرسن یونیورسٹی جلد ہی پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہوگی، یہ ترقی نہ صرف ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرے گی بلکہ ملتان اور اس کے اطراف کے تعلیمی منظرنامے میں بھی ایک نیا معیار قائم کرے گی۔