زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی حکام سے الیکشن خمار نہ اترا، دو دن میں 5 موٹر سائیکل چوری ہوگئے

زکریا یونیورسٹی اس وقت خدا کے سہارے چل رہی ہے، سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے ، گزشتہ دو روز میں 5 افراد اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سائیکل سینڈز پر عملہ تعینات نہیں ، یہ عملہ الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروف رہا، اب اپنی "تھکاوٹیں” اتار رہا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیاں محفوظ نہیں، جن افراد کی گاڑیاں چوری ہوئیں ان میںعبد الرحمان،طاہر، شعیب اور ولی شامل ہیں، جبکہ ایئر کنڈیشن ٹیکنیشن جو مرمت کےلئے آیا تھا، وہ بھی اپنی گاڑی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار شیخ ممتاز ایک کیس کے سلسلے میں کیمپس آئے تو ان کی گاڑی سے قیمتی سامان و لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔
اس صورتحال میں طلبا اور ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں، اور اور فوری طو ر پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرکے طلباء کا نقصان پورا کرائیں ۔