Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی حکام سے الیکشن خمار نہ اترا، دو دن میں 5 موٹر سائیکل چوری ہوگئے

زکریا یونیورسٹی اس وقت خدا کے سہارے چل رہی ہے، سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے ، گزشتہ دو روز میں 5 افراد اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سائیکل سینڈز پر عملہ تعینات نہیں ، یہ عملہ الیکشن کی سرگرمیوں میں مصروف رہا، اب اپنی "تھکاوٹیں” اتار رہا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیاں محفوظ نہیں، جن افراد کی گاڑیاں چوری ہوئیں ان میںعبد الرحمان،طاہر، شعیب اور ولی شامل ہیں، جبکہ ایئر کنڈیشن ٹیکنیشن جو مرمت کےلئے آیا تھا، وہ بھی اپنی گاڑی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سابق ایڈیشنل رجسٹرار شیخ ممتاز ایک کیس کے سلسلے میں کیمپس آئے تو ان کی گاڑی سے قیمتی سامان و لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔

اس صورتحال میں طلبا اور ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں، اور اور فوری طو ر پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرکے طلباء کا نقصان پورا کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button