زکریا یونیورسٹی پھر لہولہان ہوگئی ،5افراد نشتر پہنچ گئے
زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی، سیکورٹی گارڈ سمیت 5 افراد زخمی، ، ایمپلائز یونین نے ہڑتال کی کال دےدی۔
زکریا یونیورسٹی میں ایک بار تصادم ہوگیا، طلباء تنظمیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں سوٹوں ڈنڈوں اور آتش اسلحہ کا کھلے عام استعمال کیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : وائس چانسلر کی فائرنگ سے زخمی سیکورٹی گارڈ کی عیادت
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کنٹین پرشہنشاہ گروپ اور اے ٹی آئی طلبا سوٹوں اور ڈنڈوں کے ساتھ اکھٹے ہوئے ، اطلاع پر سیکورٹی موقع پر پہنچی تو اس دوران جمعیت طلباء کے 20 افراد بھی ڈنڈے لیکر پہنچ گئے ، جس پر جھگڑا شروع ہوگیا، جس میں جمعیت کے ناظم حارث بلوچ ، معین سنپال اور اسامہ شدید زخم ہوگئے ، جبکہ سیکورٹی ہیڈ محمد الطاف کو بھی زخم آئے ، اسی دوران اے ٹی آئی کا سکندر نوناری جمعیت کے ہاتھ لگ گیا جس کو زمین پر لٹا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں بھی قبضہ گروپ آگیا
جس کو چھڑانے کےلئے سیکورٹی عملہ آگے بڑھا ، اسی دوران شہنشاہ اور رانا یحیٰ ، فواد عرف فہدی ، جواد احمد نے سیدھے فائر شروع کردئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بی زی یو میں تصادم؛ ایک گرفتار، دو پستول برآمد
ان میں سے فواد کا فائر سیکورٹی گارڈ جبران کے لگ گئے جس کا پتا چلتے ہی فائرنگ کرنے والے طلبا موقع سے گاڑی میں فرار ہوگئے، زخمی کو فوری طور پر یونیورسٹی کی ڈسپنسری پر لایاگیا، اور ان کو طبی امداد دی گئی ان کونشتر ریفر کردیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں طلباء تصادم : تین طلبا زخمی، سیکورٹی حکام نے کارروائی شروع کردی
فائرنگ سے کیمپس میں خوف وہراس پھیل گیا ، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور روایتی کارروائی شروع کردی۔
دوسری طر ف ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، سیکورٹی آفیسر معاملہ چھوٹوں کے سپرد کرکے کھانے پر چلے گئے
جس میں ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ملک صفدر اور رانا مدثر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ا بھی سکیورٹی سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات پیش ائے ، اور ایسوسی ایشن نے ریذیڈنٹ آفیسر کو اس کے بارے میں آگاہ کیا اور طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا لیکن ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج اتنا بڑا سانحہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ، منشیات کی منڈی لگ گئی
ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر ریذیڈنٹ آفیسر کو تبدیل کیا جائے، اور انتظامیہ جب تک ان شر پسند طلباء کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی تب تک ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن یونیورسٹی کو مکمل طور پر بند رکھے گی، تمام ملازمین سوموار کو دفاتر کو تالہ لگاکر ایڈمن آفس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم کا غائبانہ نماز جنازہ، احتجاج، اور ریلی نکالی گئی
علاوہ ازیں اسلامی جمیت طلباء او ر جماعت اسلامی کے رہنما وں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اکٹر صفدر ہاشمی،آصف اخوانی اور دیگر کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر تعلیمی کلچر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام اور پاکستان سے محبت ہمارے دلوں میں ہے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کے ہفتہ ال سورہ کہف سرکل پر شرپسند عناصر کا حملہ قابل مذمت ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ آؤٹ سائیڈرز جامعہ میں دندنا رہے ہیں۔
جامعہ انتظامیہ ان کے جامعہ میں داخلہ پر پابندی لگائے۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا حارث بلوچ نے کہا ہے کہ حیران کن بات ہے کہ اسلحہ سے لیس افراد گاڑیوں پر سوار ہوکر آتے ہیں، اور تعلیمی ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں گے۔ جامعہ ایک تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلبہ کا اسلحہ سے کیا تعلق؟؟؟ واضح ہوچکا ہے کہ یہ مذہبی طلبہ تنظیم کا لبادہ اوڑھے شرپسند عناصر ہیں جو اسلام اور پاکستان کے قطعا خیر خواہ نہیں ا واقع میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔
شہر میں اسلحہ اور منشیات کے اب ڈیلروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے جو تعلیمی اداروں میں آنے والی نسل کو تباہ کررہے ہیں۔
ڈی ایس پی عمر فاروق نے جمعیت کے زخمی کارکنان اور گارڈ سے ملاقات کی ، اور واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔