Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بی زی یو میں تصادم؛ ایک گرفتار، دو پستول برآمد

زکریا یونیورسٹی کے طلباء گروپ میں جھگڑا، فائرنگ ، سیکورٹی کی بروقت کارروائی، ایک گرفتار ، دو پستول برآمد کرلئے گئے ۔

گزشتہ روز ایک کنٹین پر ایم ایس ایف کے کارکن مختلف گروپوں میں بیٹھے تھے کے آپس میں تو تکرار ہوگئی، جو بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ سے دست وگریبان تک پہنچ گئی ۔

جس پر سیکورٹی نے پولیس کو طلب کرلیا، سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال خان موقع پر پہنچے۔

اس اثنا میں ملک علی معین نے پستول نکال کر لوڈ کرلیا ، مگر پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا اور پستول پھینک کر فرار ہوگیا، حسنین فلک کو فرار ہوتے پکڑا تو اس سے پستول برآمد کرلیا گیا، جبکہ اسامہ اشفاق سیکورٹی عملے کو چکر دے کر فرار ہوگیا ۔

واقعہ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا ۔

پولیس اسلحہ اور ایک ملز م کو ساتھ لے گئی، جبکہ یونیورسٹی کارروائی کےلئے درخواست دے دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button