Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں طلباء تصادم : تین طلبا زخمی، سیکورٹی حکام نے کارروائی شروع کردی

زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑاتین افرادزخمی ہوگئے، سکیورٹی آفیسرنے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے کیفے الجعفر پر ایم ایس ایف کا سٹی جنرل سیکرٹری عارف بھٹی بیٹھا ہوا تھا، جہاں پی ایس ایف کے سابقہ صدر فیصل ڈھلوں ،سلمان پٹھان 10 سے 12طلباءوکارکنان آگئے، اور عارف بھٹی کوجانے کاکہا تو دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی ۔
موقع پر موجود دیگر طلباء نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔

جس کے بعد عارف بھٹی وہاں سے چلاگیا ، جوشعبہ فزکس سے اپنے دوست علی اکبر اورنعمان چودھری کو لیکر یونیورسٹی سے باہر جارہا تھا کہ کالونی گیٹ کے پاس پی ایس ایف کے طلباء سےدوبارہ سامنے ہوگیا۔

فیصل ڈھلوں اورسلمان پٹھان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرایم ایس ایف کے عارف بھٹی اور اسکے دوستوں پر دھاوا بول دیا، اور تشدد کانشانہ بنایا، جھگڑے کی اطلاع پر یونیورسٹی کاسکیورٹی عملہ کو آتا دیکھ کر پی ایس ایف کے کارکنان فرارہوگئے۔

بی زیڈ یو انتظامیہ نے ایم ایس ایف کے طلباء کوفرسٹ ایڈ دینے کے بعد سکیورٹی آفیسر بی زیڈ یو زاہد اقبال اطلاع دی۔
ایم ایس ایف کے طلباء مشتعل ہوکر پی ایس ایف کے طلباء کی تلاش کررہے ہیں ، سکیورٹی آفیسر زاہد اقبال نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کاسلسلہ شروع کردیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button