زکریا یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون؟ اقتدار کی جنگ چھڑگئی
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس کے بڑے فیصلے کے بعد زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لئے جنگ چھڑ چکی ہے ، سپریم کورٹ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور رجسٹرار کو ایک ماہ کے لئے معطل کیا ہے, اور قرار دیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کا سینئر موسٹ ٹیچر وائس چانسلر ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار
سینارٹی کے لحاظ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اس وقت سینئر موسٹ ٹیچر ہیں، اور تین ہفتے قبل ہی قائد اعظم یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر فرائض دے کر واپس آئے ہیں، اور اپنے ڈیپارٹمنٹ بائیوٹیکنالوجی اینڈ مالیکولر بیالوجی میں فرائض سرانجام دے رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا
عدالتی حکم کی روشنی میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ بنتے ہیں، لیکن پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان نے گذشتہ روز قائم مقام وائس چانسلر کو چارج سنبھال لیا، اور کئی اجلاس بھی کرڈالے۔
یونیورسٹی ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیاگیا کہ انہوں نے یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
دوسری طرف یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایچ ای ڈی مراسلہ جاری کرے گا ، جو آئندہ 24گھنٹے میں متوقع ہے جس کے بعد قائم مقام وائس چانسلر کافیصلہ ہوگا، تاہم پروفیسر ڈاکٹر علیم کی بطور پرووائس چانسلر تقرری 12فروری کو ختم ہوجائے گی، اس لئے امکان ہے یہ قرعہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام نکلے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے انکوائری آخری مراحل میں داخل
ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے جو آئندہ ہفتے دائر کی جائے گی ، لیکن اس جنگ میں ایمپلائز یونین اور دیگر نے ڈاکٹر علیم خان کو بطور قائم مقام وائس چانسلر احکامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ایک اور بوگس ووچر سکینڈل پکڑا گیا
ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جس ٹیچر کا قائم مقام وائس چانسلر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اس کو تسلیم کیا جائے گا ، خودساختہ وائس چانسلر کے احکامات کو نہیں مانا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے احکامات پہلے نمبر پر ہیں اس لئے ان کو ملحوظ خاطر رکھاجائے ، ڈاکٹر پرووائس چانسلر اپنے فرائض سرانجام دیں اہم ان کی اس حیثت میں تعمیل کریں گے ۔
یونیورسٹی انتظامی ذرائع اس صورتحال سے پریشان ہیں ان کاکہنا ہے کہ آج جمعہ کو وائس چانسلر آفس کس کا ہوگا، کیونکہ معطل ہونے افسر پر لازم ہوتا ہے وہ روزانہ اپنے دفتر میں موجود رہے گا ایسے میں عملے کی مشکلات بڑھ جائیں گی ۔
دریں اثنا زکریا یونیورسٹی میں اقتدار کی بدلتی ہوئی صورتحال کا سینڈیکیٹ کے الیکشن پر اثرات پڑنے کے خدشات سامنے آرہے ہیں، جس پر دونوں گروپوں کے امیدوار پریشان ہیں، اور دوبارہ سے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے ۔