Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : ایف آئی اے انکوائری آخری مراحل میں داخل

زکریا یونیورسٹی کا ایل ایل بی کیس کا اونٹ اب بیٹھنے کو تیار ہے ، جس کی وجہ سے متعدد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

ایف آئی حکام نے گزشتہ ہفتے انکوائری کی جزیات مکمل کرلیں تھیں، اور تمام انکوائری افسروں کی فیصل آباد میں ایک بڑی بیٹھک بھی ہوئی جس میں تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایک بار پھر تمام فریقین کو بلایا گیا، جس کےلئے تمام افراد جو اس کیس سے جڑے ہیں کو گزشتہ ہفتے اور اتوار کو بھی آن بورڈ رکھا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ منگل بدھ کو بھی آفیسر کو ایف آئی اے آفس بلا کر ایک بار پھر بیانات قلمبند کئے گئے خزانہ دار آفس سے جمع کرائے گئے ووچرز حاصل کئے گئے ایک روز قبل دو کالج کے ووچرطلب کئے گئے جوا س کیس میں مرکزی کردار ہیں ، جبکہ کنٹرولر آفس سے تمام امیدواروں کا ڈیٹا ایک بار پھر جمع کرایا گیا، جبکہ رجسٹریشن برانچ سے بھی مخصوص کالجز کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی، امکان ہے کہ اس میں ایف آر درج کرانے کی سفارش کی جائے جس کے بعد دوبارہ سے باقائدہ انکوائری شروع کی جائے گی تاکہ ۔ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button