Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی بجٹ : فیسوں میں اضافہ،ملازمین کے الاؤنسز میں کٹوتی کردی گئی

زکریایو نیورسٹی ملتان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی منعقد ہوا۔
خزانہ دار محمد صفدر عباس خان نے بجٹ برائے سال 2021-22 کا تخمینہ پیش کیاا جلاس میں زکریا یونیورسٹی کا 98کروڑ خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ،بجٹ کی مالیت 6ارب 6کروڑ76لاکھ تھی جبکہ کل آمدن 5ارب 7کروڑ95لاکھ متوقع ہےجس میں 98کروڑ روپے کا خسارے کا سامنا ہے ، یونیورسٹی کو یچ ای سی کی گرانٹ ایک ارب 57کروڑ 71لاکھ روپے ملے گی اپنے ذریعے آمدن سے 2ارب 22کروڑ 13 لاکھ کی آمدن متوقع ہے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کی آمدنی بڑھانے اور اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی سفارشات پیش کیںذرائع کے مطابق ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں مختلف فیسوں میں 10 سے 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔
یونیورسٹی کے تاریخ میں پہلی بارڈگری ایوارڈ فیس بھی لاگو کردی گئی اب طلبا کو ڈگری کے حصول کے لئے ایک ہزارروپے فیس دینا ہوگی جو ایڈمیشن کے موقع پر ایڈوانس لے لی جائے گی، یونیورسٹی میں ہونے والے لیبارٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، ملازمین کے آف ڈیز ، لیٹ سیٹنگ الاونس میں 50فیصد کٹوتی کردی گئی، جبکہ لیو ان کیشن منٹ جو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر تھا اس کو ختم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی جس کا فیصلہ سینڈیکیٹ میں ہوگا۔
یونیورسٹی کے پرنسل سیکرٹریزی کو الاونسز دینے کی تجاویز مسترد کردی گئی اور کہا گیا کہ ایسے الاونسز صرف سیکرٹریٹ کےلئے ہیں ، اساتذہ کو موبائل فون چارجز دینے کی تجاویز مسترد کردی گئی، ملازمین کے عید بونس میں کٹوتی کی تجویز کو مشروط طورپر منظور کرلیا گیا کہ اس پر آئندہ برس سے عملدرآمد ہوگا، اساتذہ کی پرفارمینس بیس انکریمنٹ کو الاونس کی شکل میں بدل دیا گیا یہ اب بنیادی تنخواہ کا حصہ نہیں ہوگا ۔
جس پر اے ایس اے جنرل سیکرٹری خاور نوازش اور ممبرسینڈیکٹ ڈاکٹر ریاض نے اختلافی نوٹ دیا اور اس فیصلے کے خلاف ووٹ دیا، بجٹ اجلاس میں ویک اینڈ پروگرام( فاصلاتی نظام تعلیم) شروع کرنے کی منظوردی گی گئی، ، اساتذہ کے مشاہرے میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی تاہم اے ایس اے کی تجویز پر ایوننگ پروگرام کے حصے میں 5فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی، چیئرمینوں کے الاونسز میں دو ہزار روپے اضافہ کردیا گیا اب ان کو 8 کے بجائے 10ہزا رروپے ماہانہ الاونس ملے گا، میڈیکل کے حوالے سے آنے والی تجاویز پر نمائندہ فنانس نے کہا کہ مقرر ہ ایس اوپیز پر ہی عمل کیا جائے گا، سرکاری ہسپتال سے ریٹ لئے جائیں گے پرائیویٹ سے علا ج کرانے والا اضافی پیسے خود ادا کرے گا، اجلاس میں ریسرچ گرانٹ میں اضافہ کرکے فی ریسرچ پیپر کے معاوضے میں سوفیصد اضافہ کردیا گیا فی پیپر 10ہزار روپے سے بڑھا کر 20ہزار روپے معاوضہ ملے گا،۔
شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس ایوننگ پروگرام جبکہ شعبہ شماریات میں مختلف ڈپلومہ کورسز اور ایک سالہ پی جی ڈی ڈپلومہ شروع کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔اس طرح شعبہ فوڈ سائنس میں ریسرچ سنٹر برائے فوڈ سیفٹی اور اپلائیڈ نیوٹریشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس ریسرچ سنٹر ان اکنامکس اینڈ ڈویلپمنٹ بنانے کی سفارش کی گئی ہیں۔اجلاس میں میڈیکل الائونس دو سے تین کروڑ کرنے ، ملازمین کے نائٹ ڈیوٹی الائونس میں اضافہ کرنے کی بھی سفار ش کی گئی ،اجلاس میں اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب ایک ڈپٹی رجسٹرار کی اسامی کی منظوری کا کیس پیش کیا گیا ڈاکٹر علیم خان اور ڈاکٹر شوکت ملک نے اس حوالے سے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے اور کہا کہ اس سیٹ پر ایک خاتون کو تعینات کرنے کےلئے یہ اسامی رکھی جارہی ہے جس پراجلاس کا ماحول کافی دیر تک تلخ رہا ۔
اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مسٹر منظر جاوید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے عزیز اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے آن لائن شرکت کی۔ جبکہ چوہدری شاہ سوار فنانشل ڈائریکٹر آڈٹ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ ،پروووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ،پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر ، ڈاکٹر محمد ریاض ، سیکرٹری جنرل اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر خاور نوازش نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button