ویمن یونیورسٹی کی 45 اساتذہ کل ایچ ای ڈی کو جوائن کریں گی
ویمن یونیورسٹی کے 45اساتذہ کل یکم جولائی کو ایچ ای ڈی جوائن کریں گی ، جوائنگ کی تقریب ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فرید شریف نے گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ، اور وائس چانسلر اور اساتذہ سے ملاقات کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ ای ڈی نے کالج سائیڈ کی ان کی اساتذہ کو ملتان میں ہی ایڈجسٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے اس لئے ان کی جوائنگ تقریب بھی اس یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔
بعدازں انہوں نے اساتذہ کے سوالوں کے جواب دئے اوران کو جوائننگ رپورٹ کا پرفارما تقسیم کیا،جو اساتذہ پر کرکے کل یکم جولائی کو تقریب میں جمع کرائیں گی ۔
بعد ازں ڈاکٹر فرید شریف نے وائس چانسلر سے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ملاقات کی ، انہوں نے یونیورسٹی کے مسائل اور ترقیاقی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے ان ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔