Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں پریکٹس شروع کردی

8 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف وائیٹ بال سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ نے ڈربی کی روم  آئسولیشن کے بعد انکورا کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیاہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین  تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز 3 جولائی سے ہوگا۔ سیریز میں شامل یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان اور انگلینڈ کے پوائنٹس کی تعداد برابر ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بالترتیب 6 اور 9 میچز کے بعد 40، 40 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلینڈ کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور پاکستان کو تیسری پوزیشن حاصل ہے۔
یہ بارہواں موقع ہوگا کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف اس کی اپنی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی گئی۔
تاہم قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈچیمپئن کےخلاف صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا عزم لیے انگلینڈ آئے ہیں، اسکواڈ میں شامل تمام لڑکے متحد اور جیت کی جستجو میں ٹریننگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  تین روزہ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے عزائم اور بلند حوصلے عیاں تھے،  بلاشبہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ابوظہبی سے مختلف ہیں مگر کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں اور وہ اس ردھم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button