Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: جھگڑا کرنے والے کھلاڑیو ں پر پابندی لگادی گئی

چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائینل میں پنجاب اور نیشنل بینک کے مابین سیمی فائینل میچ میں لڑائی کے واقعہ پر پی ایچ ایف کی جانب سے فوری ڈسپلنری ایکشن لیا گیا، اور معاملہ کی جانچ اور تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی نے واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارشات مرتب کرکے پاکستان ہاکی فیڈرییشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کو بھجوادیں جس پر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے تحقیقاتی کمیٹی سفارشات کی منظوری دے دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے واقعہ میں ملوث ذمہ داران کو پابندی اور جرمانہ کی سزائیں سنادی گئی ہیں۔ پنجاب کے کھلاڑی اولمپیئن شفقت رسول پر 5 سال پابندی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب ٹیم کے کپتان محمد حسیب سمیت کاشف شاہ انٹرنیشنل، کامران ریاض سمیت کوچ پنجاب ہاکی ٹیم مجاہد افضل انٹرنیشنل پر دو سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا عائد کی گئی ہے۔
نیشنل بینک کے کپتان اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عماد شکیل بٹ پر بھی پی ایچ ایف کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور واقعہ کا مرتکب ہونے پر ایک سال پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سزا کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو صدر پی ایچ ایف کے پاس چار ہفتوں کے اندر اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button