Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا بجٹ پیش کردیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی سربراہی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 16 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں 15 ویں اجلاس کی توثیق کی گئی، اس کے علاوہ موجودہ مالی سال 24۔2023 اور اگلے مالی سال 25 ۔2024بجٹ جس کا حجم 359۔967 ملین اور 275۔1161 ملین بل ترتیب کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔

ترقیاتی بجٹ مالی سال 24۔2023 اور اگلے مالی سال 25۔2024 بجٹ جس کا حجم 737۔228 ملین اور 686۔314 ملین بل ترتیب کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی، تمام ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے فخر اقبال، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد عارف، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر فنانس ثمینہ دورانی، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، ٹریژرر محمد رفیق فاروقی،رجسٹرار محمد آصف نواز،ڈپٹی ٹریژرر شکیل احمد، ڈپٹی ٹریژرر رانا انعام اللہ خان، ڈپٹی ٹریژرر رانا علی ضیاء اور اسسٹنٹ ٹریژرر شیر زمان موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button