Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کےلئے انٹرویو شروع ہوگئے

کالج ٹیچرز انٹرنیز کے انٹرویو شروع ہوگئے جو 23 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سب اہل امیدواران جن کا مضمون وہی ہے، اصل ڈاکومنٹس دکھاکر انٹر ویو میں شامل ہو سکتے ہین بشرط کہ انہوں نے اپلائی کر رکھا ہو اور اس جاب کی مطابقت میں کوائف درست ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کی ایپ کام نہیں کرسکی جس کی وجہ سے امیدواروں کے کوائف کی تصدیق نہ ہوسکی اس لئے امیدوار اپنے کوائف کی تصدیق کراکے انٹرویو میں شریک ہوسکتے ہیں۔

پرنسپلز ،وائس پرنسپلز یا سینئر ترین سٹاف اور اس سبجیکٹ کا استاد اراکین انٹرویو کمیٹی ہونگے، پرنسپل کے پاس دو اور باقی دونوں اراکین کے پاس ڈیڑھ ڈیڑھ نمبرہوگا ۔

انٹرویو کے اہل امیدواران کی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں ہیں اگر نام نہ ہو اورا میدوار نے درخواست دے رکھی ہو اور اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہو تو وہ کالج حکام سے رابطہ کرسکتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button