Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کاٹن ریسرچ اسٹیشن راجن پور کا دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ ریجنل ایگریکلچر فورم ساؤتھ پنجاب کے ممبران نے کاٹن ریسرچ اسٹیشن راجن پور کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور کپاس کی تحقیق اور زرعی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران آبپاشی کے مسائل پر غور کرتے ہوئے دو ممکنہ حل تجویز کیے گئے۔ پہلا حل قریبی واٹر کورس سے نہری پانی کی منظوری حاصل کرنا ہے جس کے لیے محکمہ انہار سے معاونت کرے گا اور پکا واٹر کورس تعمیر کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسرا حل شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیوب ویل (سولر ٹربائن) کی تنصیب ہے، جس کے لیے قریبی میٹھے پانی کے ذرائع کی تلاش کے بعد کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (CRI) فزیبلٹی اور فنڈنگ کی تیاری کرے گا۔وفد نے اسٹیشن پر زیر تعمیر عمارتوں میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور CRI کی مشترکہ ٹیم ان مسائل کی نشاندہی کر کے فنڈنگ کے امور کو حل کرے گی تاکہ تعمیراتی کام بروقت مکمل ہو سکیں۔

شجرکاری مہم کے حوالے سے بتایا گیا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے فراہم کردہ 150 پودے پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں جبکہ مستقبل میں مزید 1000 پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار مرزا سلطان نے رہائشی علاقوں کے لیے کھجور کے پودے فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی،مزید برآں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال 25 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی اور درکار وسائل کی کمی کو ڈائریکٹر اپنے موجودہ بجٹ سے پورا کریں گے۔

ترقی پسند کاشتکار جمیل بزدار نے بھی اس کاوش میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یہ دورہ جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی، تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ اور پائیدار کاشتکاری کے عزم کا مظہر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button