Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن کرکٹ ٹرائلز مکمل

حتمی 16 رکنی سکواڈ رواں ماہ لاہور میں منعقد چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرے گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہیں :عطا الرحمن خان

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمن خان کی زیر نگرانی ملتان وہاڑی لودہراں اور خانیوال ڈسٹرکٹ کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا جس میں چاروں ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سلیکشن کمیٹی کے کنوئنیر ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم، ڈی ایس او خانیوال محمد حفیظ، محمد ندیم اقبال، نمائندہ پنجاب ناصر حسین ڈویژنل کرکٹ کوچ ملتان تھے جبکہ ڈی ایس او لودھراں ساجد محمود کنونئیر شاہد لطیف، ڈویژنل کوچ اور اسد حبیب شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس او وہاڑی عاصم بھٹی مرزا عدنان ڈوئژنل کوچ صبا حبیب بھی موجود تھیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمن خان نے کہاکہ کرکٹ دنیا بھر میں سب پسند کیے جانا والا کھیل ہے پاکستان میں بھی شائقین کرکٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں اسی لیے یوتھ کےلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہورہے ہیں تاکہ ان کو صحت مندانہ ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع مل سکے۔

انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپین شپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ٹرائلز کے اختتام پر باہمی مشاورت سے حتمی سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جو کہ رواں ماہ لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپین شپ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button