Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈی۔ایس پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کا ویسٹ کیبن کا معائنہ

ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ملتان، محمد حنیف گل نے ملتان تا خانیوال جنکشن اسٹیشن سمیت ڈیرہ تاج ویسٹ کیبن و کول سائیڈنگ کا پہلے سے طے شدہ معائنہ بذریعہ موٹر ٹرالی کیا۔ دورانِ انسپیکشن ٹریک، سگنلنگ، بلاک سیکشنز، کراس اوورز اور سیفٹی آلات کا جائزہ لیا گیا جبکہ خانیوال جنکشن پر ٹرین آپریشن کو عملی طور پر چیک کیا گیا ڈیرہ تاج ویسٹ کیبن پر ڈیوٹی انجام دینے والے کیبن مین نور محمد کو بہترین کارکردگی اور اعلیٰ آپریشنل مہارت پر کیش ایوارڈ دیا گیا۔

اسٹیشنز پر مسافر سہولیات، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور فائر فائٹنگ سسٹم کو بھی چیک کیا گیا۔

ڈی۔ایس ملتان نے واضح کیا کہ سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور معیارِ کار میں مسلسل بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button