کالجز میں تعلیمی معیار اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز میں تعلیمی معیار اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق اس اقدام کے تحت بیسٹ کالج، بیسٹ سبجیکٹ ٹیچر اور بیسٹ پرنسپل کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ ہر ڈویژن سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں اور افراد کو منتخب کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب کالجز، اساتذہ اور پرنسپلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی میدان میں صحت مند مقابلے کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانا اس منصوبے کا بنیادی مقصد ہےاس سلسلے میں چھ صفحات پر مشتمل کی پرفارمنس انڈیکیٹرز بھی تیار کر لیے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر اداروں اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ اساتذہ اور طلباء میں بھی مثبت مسابقت کو فروغ ملے گا۔




















