Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گریجویٹ پروگرام ریویو 2025-26 کے لئے دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گریجویٹ پروگرام ریویو 2025-26 کے سلسلے میں پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی (انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر سائنسز، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد) پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق (ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز، جامعہ زرعیہ ملتان) اور ڈاکٹر عمار مطلوب (ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل) نے دورہ کیا۔

اس دورہ کے دوران ریویو ٹیم نے کیو سی کمیٹی روم میں تمام اکیڈمک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور فوکل پرسنز کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر جاری (Running) گریجویٹ پروگرامز کے ڈوزیئرز کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد اپنی فائنڈنگ رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی۔

ریویو ٹیم نے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعتراف کیا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان احسن انداز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا انعقاد اور اجراء کر رہی ہے۔

مزید برآں، یونیورسٹی کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ سے ان کی آراء اور فیڈبیک حاصل کیا گیا جو نہایت حوصلہ افزا رہا۔اس کے علاوہ، ریویو ٹیم نے یونیورسٹی کے سینٹرل لیب سسٹم (CLS) کا بھی دورہ کیا، جہاں ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے ریسرچ طلبہ اپنی تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں۔

ٹیم نے لیبارٹریز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور تحقیقی ماحول کو سراہا۔بعد ازاں، ریویو ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز آفس کا دورہ کیا، جہاں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس کا دورہ بھی پروگرام کا حصہ رہا۔

آخر میں، ریویو ٹیم نے جامعہ زرعیہ ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی خدمات کو سراہا۔

ٹیم کے مطابق قلیل عرصہ میں ہی ان کی قیادت میں یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق کے میدان میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور جنوبی پنجاب میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے، جس کے باعث یہ جامعہ ملک کی نمایاں جامعات میں شمار ہونے لگی ہے، جو اس کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید برآں، ریویو ٹیم نے اس امر پر زور دیا کہ اس نوعیت کے ریویو اقدامات اعلیٰ تعلیمی معیارات کو برقرار رکھنے اور مسلسل بہتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دورہ کے اختتام پر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی نے جامعہ کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پی او اورک، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری (ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ)، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر راؤ محمد اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button