Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک کی 113 آسامیاں ختم کردی

آسامیوں کا خاتمہ اخراجات میں کمی لانے کا تسلسل ہے، مجموعی طور پر 113 سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

فنانس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز کی آسامیاں فوری طور پر ختم کردی گئیں، گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 1 تک کی اسامیاں ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ختم کی گئی آسامیوں میں پرائیویٹ سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ کی آسامیوں کے ساتھ سینئر اور جونیئر کلرک کی بڑی تعداد میں پوسٹس ختم کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈرائیور، نائب قاصد اور دیگر نچلے عملے کی آسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اخراجات کم کرنے کیلئے اہم انتظامی اقدام اٹھا یا گیا ہے ختم کی گئی آسامیاں مختلف گریڈز اور شعبوں پر مشتمل ہیں جن پر پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز کے تحت فیصلہ نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق تما تمام پوسٹس مین ڈیپارٹمنٹ سے ختم کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button