Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے سخت احکامات

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ 2026 کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں، جن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام امیدواروں کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران مطلوبہ سامان فراہم کردیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی نقل یا غیر قانونی مدد کی اجازت نہیں ہوگی۔

بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ پریکٹیکل کے دوران شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پریکٹیکل امتحانات کے دوران لیبارٹری میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ صرف مجاز ایگزیمینر اور متعلقہ عملہ ہی موجود ہوگا۔

امیدواران کے ساتھ آنے والے والدین یا دیگر افراد کو امتحانی مراکز سے باہر رہنا ہوگا طلبہ کو پریکٹیکل کے دوران دیے گئے سوالات کے مطابق خود کام کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی نقل یا مدد لینے کی صورت میں اسے ناجائز ذرائع کے استعمال تصور کیا جائے گا، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف امیدوار بلکہ سہولت کاری کرنے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

بورڈ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فرد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔

تعلیمی حلقوں نے بورڈ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سخت اقدامات سے پریکٹیکل امتحانات کو شفاف بنانے اور میرٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button