Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آسٹریلین ہائی کمشنر کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی آمد ، اس دوران انہوں نے سینٹر فار پائیدار ایگریکلچر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے یونیورسٹی کی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی آسٹریلین کے ساتھ مل کر مختلف ریسرچ پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے کے بارے میں بھی بتایا جس میں آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں و ریسرچ اور آرگنائزیشن کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور دالوں کی بہتر پیداوار اور تھور زدہ زمینوں کی بہتر کاشتکاری اور پانی کی بہتر مینجمنٹ کے مختلف پراجیکٹس شامل ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اتنے کم عرصے میں بڑے بڑے ریسرچ پروجیکٹس اور بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کرنے پر خوب سراہا۔ مستقبل میں بھی زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر ریسرچ پروجیکٹس پر کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے سینٹر فار پائیدار ایگریکلچر کا بھی افتتاح کیا، اس کے بعد یونیورسٹی کے مختلف طلباء و طالبات کے سٹارٹ اپ کاروبار کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا، اور ان کے بزنس کے بارے میں معلومات لیں۔

آخر میں نیل ہاکنز،ڈیانا ہاکنز،پولیٹیکل سیکرٹری لارن پیٹنر اور پروگرام منیجر متین امین کے ساتھ پودا بھی لگایا، اس موقع پر ڈینز ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button