Breaking NewsEducationتازہ ترین
ائیر یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام
اسلامک سوسائٹی ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس (بہاولپور روڈ )کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔
ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے کہاکہ اسلام ایک مکمل دین ہے، جس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، اسلام ہر طرح کی تعلیم کی صرف اجازت ہی نہیں بلکہ ترغیب دیتا ہے۔ معاشی و معاشرتی مسائل کے حل کیلئے ہمیں قرآن وسنت پر عمل کرنا ہوگا۔ امتِ مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے۔ البرہان انسٹیٹیوٹ کے اسکالر محمد معصب نے کہاکہ امت مسلمہ کی جب تک اخلاقی حالت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ تجارت میں صنعت و حرفت میں کوئی ترقی نہیں کر سکتے۔
اس موقع پر ڈاکٹر زبیر قریشی، ڈاکٹر محمد طاہر یعقوب، منیر احمد ، بلال حسن ،خرم گجر ،رانا رمضان و دیگر موجود تھے۔