سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کی بحالی کیلئےعزم نو خیمہ سکول کا آغاز کر دیا گیا
سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے عزم نو خیمہ سکول کا آغاز کر دیا گیا۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب ثوبان شرجیل نے خیمہ سکول کا دورہ کیا، اور انتظام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے بچوں کو تعلیم سے ہرگز دور نہیں رہنے دیں گے۔
سیلاب متاثرین کے بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے اس خیمہ سکول کا آغاز کیا۔
عزم نو خیمہ سکول میں بچوں کو کتابیں اور کاپیاں دی گئیں، اور روزانہ کی بنیاد پر تعلیم کو جاری رکھنے کے انتظامات کو یقینی بنایا۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے عزم نو خیمہ سکول لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکمران وقت پر نہیں پہنچے وہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان پہنچے اور رضاکارانہ طور پر الخدمت کے ساتھ مل کر کام کیا، اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دن رات سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی۔
انہیں رہائش، خیمے، راشن، صاف پانی، کپڑے اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کیں۔
مزید برآں اسلامی جمعیت طلبہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز بھی کیا، پنجاب بھر کے شہروں میں فنڈ ریزنگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔